ابنا: ذرائع کے مطابق یوکرین کا بحران شروع ہونے کے بعد روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرین کے وزیر خارجہ آنڈرےدشچیٹسیا کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی جس میں فریقین نے سرد جنگ کے بعد یورپ کی سلامتی کیلئے پیدا ہونے والے اہم ترین مسئلے یعنی کرائمیا کے بارے میں گفتگو کی۔اس سے قبل روس کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ روس اور یوکرین کے مختلف حکام کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا ہے تاہم یوکرین کا بحران شروع ہونے اور کیف میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ان دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی یہ پہلی ملاقات تھی۔......./169
24 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514754
ہیگ میں جوہری سلامتی کے اجلاس کے موقع پر روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔